خوش آمدید

اھل بیت اعلی تعلیمی مرکز ایک پرائيویٹ  یونیورسٹی ہے جواسلامی جمہوریہ ایران کی سائنس و ٹکنالوجی کی وزارت سے ملحق ہے۔ یہ یونیورسٹی غیر ایرانی طلباء کے لئے مخصوص ہے اور اسلامی علوم میں

دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی اعلی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اسلامی علوم میں دلچسپی رکھنے والے اپنے کوائف بھیج کر یونیورسٹی میں داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

چھاپیےای میل

نصاب

اس امر کے پیش نظر کہ اھل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کو عام کرنا اور ان کے علوم میں طلباء اور محققین تیارکرنا اس یونیورسٹی کا بنیادی ھدف ہے، لھذا اسی ھدف کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب تیار کیا گیاہے اور اس کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ ان کورسوں میں تاریخ اسلام، پرسنل لاء ، جزائي قانون، جرم شناسی، کلام اسلامی ، عرفان اسلامی شامل ہیں۔ ان کورسوں میں ایم اے کے طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ عالم اسلام کے مختلف علاقوں کی ضرورت کے پیش نظر جدید کورس بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ اھل بیت یونیورسٹی کے تمام کورس یا ان کے کچھ حصے کلاسوں میں تدریس کئےجائيں گے۔ اس صورت میں دو برسوں کا ایک ٹرم ہوگا اور طلباء کو تھیسس لکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گي۔ یہ یونیورسٹی تعلیمی نصابوں میں توسیع لانے کےپروگرام کے تحت گيارہ نئے موضوعات کو کورسوں میں شامل کرے گي جس میں پہلا موضوع عالمی تعلقات کا ہوگا۔

چھاپیےای میل

درخواست فارم

اہلبیت یونیورسٹی ، پرسنل لا ، شعبہ قوانین تعزیرات اور شعبہ تاریخ اسلام، شعبہ اسلامی تصوف اور شعبہ الھیات اسلامی کے نصاب میں غیر ایرانی طلباء اور وہ حضرات جو ایران میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں ذیل کے شرائط پر طلباء کو قبول کرے گی ۔

درخواست فارم

 

چھاپیےای میل